Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے لئے پُر عزم ہیں۔ استنبول میں ترک صدر رجب طیب...
شائع 25 نومبر 2022 10:29pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے لئے پُر عزم ہیں۔

استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پُرتپاک استقبال پر صدر اردوان کا مشکور ہوں، ترکیہ میں دہشتگردی پر شدید غمزدہ اور افسوسناک موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترک عوام کے جذبات کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان میں تجارت، کلچر اور انڈسٹری میں تعاون جاری رہےگا، البتہ گندم،کھاد اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ دفاعی تعاون مثالی ہے، پاکستان، چین، ترکیہ سی پیک طرز کا اقتصادی تعاون کریں، پاکستان کے لئے 4 جہاز تیار کرنے پر ترک صدر کے ممنون ہیں۔

تجارت سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں مزید گنجائش ہے، لہٰذا ترکیہ کے ساتھ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں، ہم اسلام آبادمیں ترک وفد کا استقبال کریں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دورےکا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کریں گے، رواں سال پاک ترک 75 سالہ سفارتی تعلقات کی بھی سالگرہ ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کئی منصوبے مکمل کئے، دو طرفہ تجارت کا فروغٖ ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ افغانستان میں امن ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

Shehbaz Sharif

Istanbul

tayyab erdogan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div