آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پراِن لینڈ ریونیو کے 2 افسران برطرف
دونوں افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کی جانب سے ٹیکس ادائیگی سے متعلق معلومات لیک ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اورڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیو ظہور احمد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دونوں افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے ہی مبینہ طور پرڈیٹا لیک ہوا۔
عاطف نواز وڑائچ اورظہور احمد کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Army Chief
پاکستان
مزید پڑھیں
مقبول ترین
سگریٹ نوشی کرنے والے ہوشیار، آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ
شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح میں مہمانوں کو کون سی ڈشز کھلائی گئیں
کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پیپلزپارٹی سے جاملے
پرویز مشرف انتقال، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر بھارتی سیاستدان نے ہی پانی پھیر دیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.