Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

کیا کراچی میں پچھلی رات سرد ترین تھی

ساحلی علاقے تاحال موسم سرما سے محروم ہیں
شائع 25 نومبر 2022 09:47am
قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کا منظر، تصویرــ ویکی میڈٰیا کامن
قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کا منظر، تصویرــ ویکی میڈٰیا کامن

کراچی کے شہری اس بات بخوبی واقف ہیں پورے ملک میں موسم سرما کے آغاز ہونے کے بعد ہی شہرمیں سردیوں کی آمد ہوتی ہے۔

گزشتہ رات شہرکا درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا جس کے بعد کچھ علاقوں میں تو پنکھے بند ہیں اور لوگ موسم سرما کی آمد سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ شہر کے وسطی، جنوبی اور ساحلی علاقے تاحال موسم سرما سے محروم ہیں اور یہاں درجہِ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے، اسی صرف وجہ اربن ہیٹ آئیلینڈ افیکٹ (urban heat island effect) ہے۔

کراچی ویتھر اپڈیٹ کے مطابق کانکریٹ کا جنگل گرمی کو جذب کرلیتا ہے پھروہ گرمی ان علاقوں میں بس جاتی ہے۔

جب تک کوئی شدید سردی کی لہر نہ آئے یا باقاعدہ سے موسم سرما شروع نا ہو، آدھے کراچی میں درجہِ حرارت کم نہیں ہوتا۔

karachi

karachi weather

Met Office

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div