Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی آئی اے کی سکھر سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

اے ٹی آر طیارے کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2022 10:46am
فوٹو۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔ رائٹرز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی سکھر سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد جارہا تھا ۔

رات 10 بج کر 40 منٹ پر طیارے نے ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر 2240 پر مے ڈے کال دی،مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا،جہاز نے 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیا ۔

پائلٹ کا کہنا ہے کہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی، احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں 54 مسافر سوار تھے، طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

PIA

emergency landing

islamabad international airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div