Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

آزادکشمیر: 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا 27 نومبر سے آغاز

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی
شائع 24 نومبر 2022 09:12am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

آزادکشمیر میں 31سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 27 نومبر سے شروع ہورہا ہے، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کے دن قریب آتے ہی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی۔

مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع جہلم ویلی،نیلم اور مظفرآباد میں 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی جماعتوں کے نامزد اور آزاد امیدوار خوش ہیں کہ 31 سال کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔

مظفرآباد شہر کی مختلف وارڈوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں میں اچانک تیزی آگئی ہے، امیدواروں اور ان کے سپورٹرزکی جانب سے شہریوں سے ووٹ مانگنے کے لئے رابطے اور جوڑ توڑ عروج پرہے ۔

شہری پرامید ہیں کہ پرامن اور منصفانہ انتخابات کے باعث اقتدار اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں ایک نیا سیاسی کلچر پروان چڑھے گا ۔

azad kashmir

local bodies election

Muzaffarabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div