Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گل پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

عدالت نے کیس میں 3 دسمبر کی نئی تاریخ مقرر کر دی
شائع 22 نومبر 2022 02:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 3 دسمبر کی نئی تاریخ مقررکر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔

شہبازگل کی جانب سے 2 درخواستیں دائر کی گئیں، وکیل شہبازگل نے کہاکہ فئیر ٹرائل کے لئے ملزمان کا معلوم ہونا ضروری ہے، پتہ چلا ہے 7 سے 8 دیگر ملزمان بھی ہیں، ملزمان کی فہرست فراہم کی جائے ۔

پبلک پراسکیوٹر نے 2 ملزمان ہونے کا بتایا۔

شہبازگل کے وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی تو پراسکیوٹر راجہ رضوان عباسی بولے عدالت کوئی قریب کی تاریخ رکھ لے۔

جج نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ آئندہ سماعت 26 نومبررکھ لیں؟ اس دن شہبازگل نے ویسے بھی آنا ہے جس پر شہباز گل نے راستوں کی بندش کا عذر پیش کیا۔

عدالت نے شہبازگل پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 دسمبر تک مؤخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

pti

اسلام آباد

imran khan

shehbaz gill

district session court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div