Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پراتفاق رائے سے فیصلہ ہوگیا

حکومت اوردفاعی حکام میں اتفاق, نام کا اعلان جلد کیا جائے گا
شائع 21 نومبر 2022 12:26pm

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پرحکومت اور دفاعی حکام میں مکمل اتفاق کی اطلاعات سامنے آگئیں، اس حوالےسے نام کا اعلان جلد متوقع ہے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت اور دفاعی حکام کے درمیان تمام اہم فیصلے باہمی اتفاق سے طے پاگئے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کے ناموں پر سیاسی اور عسکری حکام متفق ہیں۔ باہمی اتفاق رائے کےبعد نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان جلدکردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ یہ کہہ چکے تھے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے ہی آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی پرصدرکی جانب سے سمری روکنے کی تجاویز کومسترد کیےجانے کے بعد اطلاعات تھیں کہ اس اہم تقررکا عمل آج سے شروع ہوگا۔

موجودہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبرکوختم ہوگی اور امکان ظاہرکیا جارہا تھا کہ 27 نومبرسے قبل ہی نئے آرمی چیف کی تعیناتی کردی جائے گی کیونکہ اس اہم تقرری کےامیدواروں میں سے ایک جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ہی ریٹائرہونے والے ہیں۔

رانا ثناء سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کہہ چکے تھے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوجائے گا اور اگلے ہفتے آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا، البتہ جو بھی نام ہوا اس پر عسکری اور سیاسی قیادت کا مکمل اتفاق ہوگا۔ پیرکو تعیناتی کا عمل شروع ہوا تومنگل یا بدھ کو نام سامنے آجائے گا۔

COAS

Rana Sanaullah

Army chief appointment

Politics Nov21 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div