Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا تھا، آئی ایس پی آر
شائع 18 نومبر 2022 11:37pm
دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولیاں برآمد۔ فوٹو — فائل
دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولیاں برآمد۔ فوٹو — فائل

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ہوشاب میں آپریشن کیا، اُس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات ععامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی خفیہ اطلاعات پر ہوشاب میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب ایم 8 شاہراہ اور اردگرد کے علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں پہنچایا گیا، اس دوران فورسز کے اہلکاروں پر 2 دہشت گردوں نے فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پُر عزم ہیں۔

ISPR

pakistan army

بلوچستان

security forces

terrorist killed

hoshab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div