Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بورے والا، چنیوٹ میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

ایک زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے
شائع 17 نومبر 2022 08:48am
حادثے کے شکار افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تصویر نمائندہ آج نیوز
حادثے کے شکار افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تصویر نمائندہ آج نیوز

بورے والا میں ملتان روڑ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا، تو زخمی موٹر سائیکل سواروں کو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے روند دیا۔

ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب ادھرچنیوٹ میں دریائے چناب کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اورلاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

punjab

Road Accident

burewala

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div