Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تحریک انصاف نے توشہ خانہ کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کردیئے

ایک میڈیا گروپ کیخلاف لندن میں قانونی کارروائی کا بھی اعلان۔
شائع 16 نومبر 2022 03:03pm
تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

تحریک انصاف نے توشہ خانہ کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحائف سے متعلق سب کچھ قانون کے مطابق کیا، عمر ظہور کے خلاف دبئی اور ایک میڈیا گروپ کے خلاف لندن میں قانونی کارروائی کا اعلان بھی کر دیا۔

اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے توشہ خانہ سے متعلق نئے الزمات کو یکسر مسترد کر دیا، کہا عمر ظہور کا نام ای سی ایل سے ہٹایا گیا جس کے ایک ماہ بعد اس کا ویڈیو پیغام آ گیا، ہم عمر ظہور کے خلاف دبئی اور ایک میڈیا گروپ کے خلاف لندن میں قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ لاکھوں لوگ راولپنڈی میں سیاسی اجتماع کرینگے، پھر اسلام آباد کا رخ کیا جائے گا۔

شیریں مزاری نے سوالات اٹھائے کہ کس نے ارشد شریف کو دبئی سے نکالا اور وہ کیوں کینیا گیا؟ عمر ظہور کا نام کس نے ای سی ایل سے نکالا؟

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا مجھے اس ڈیلر کا سب کچھ پتہ ہے، جلد حقائق سامنے لائیں گے، بغیر کسی رسید یا کاغذ کے کیسے فروخت کیا جا سکتا ہے، اصل حقائق اور مقاصد ہم جلد سامنے لائیں گے۔

pti

Zulfi Bukhari

Fawad Chaudhary

shireen mazari

tosha khana case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div