Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران کی گھڑی خریدنے والے بزنس مین کے ساتھ تصویر پر فیصل واوڈا کی وضاحت

'اس تصویر کو جو رنگ دیناچاہیں دیں، کوئی ڈرنہیں'
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2022 01:56pm

سابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب سے ملنے والے تحائف خریدنے والے بزنس مین عمرفاروق کی پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پرخصوصاً پی ٹی آئی سپورٹرزکی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

گزشتہ رات جیو ٹی وی کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں پاکستانی نژاد اماراتی بزنس مین عمرفاروق نے عمران خان کی جانب سے بیچے گئے تحائف کا خریدار ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی سابق وزیراعظم کے سابق مشیراحتساب شہزاد اکبر سے ملاقات رہتی تھی جنہوں نےکال کرکے منفرد گھڑی فروخت کے لیے پیش کی۔

عمرفاروق کے مطابق ان کی جانب سے حامی بھرنے کے بعد بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی یہ تحفہ لیکردبئی پہنچیں، گھڑی کی تصدیق کیلئے گراف کی دکان پرگیا جہاں دکان والے نے بتایا کہ قیمتی گھڑی سیٹ کی قیمت 10 سے 15 ملین ڈالرز ہے کیونکہ یہ دنیا میں واحد ہے۔پاکستانی بزنس مین نے یہ گھڑی 2 ملین ڈالرز میں خریدی۔

اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار توشہ خانہ کا ذکرتازہ ہوا ، مخالفین کی تنقید پر پی ٹی آئی سپورٹرزکی جانب سے ان الزامات کی بھرپور تردید کی گئی، اس درمیان ٹوئٹرپرحال حقیقی آزادی مارچ کے آغاز سے قبل پارٹی پالیسی کے برخلاف پریس کانفرنس کرکے مارچ کو ’خونی‘قرار دینےولے فیصل واوڈا کی عمرفاروق کے ساتھ تصویروائرل ہوئی اورانہیں بھی اس ’نئی سازش‘ کا حصہ قراردیاگیا۔

جس پرفیصل واوڈا نے ٹوئٹرپر وضاحت جاری کی ہے۔

سابق وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے مطابق عمرفاروق سے یہ ملاقات انکی وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پرکی گئی تھی جس میں اُن کے علاوہ دیگر4 وزراء اورتمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے-

تنقید کرنے والوں کیلئے یہ وضاحت جاری کرنے والے فیصل واوڈا نے مزید لکھا کہ، ”عمرفارق اوردیگر سے یہ ملاقات دبئی ڈیلیگیشن کےتحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دیناچاہیں دیں، کوئی ڈرنہیں“۔

imran khan

faisal vawda

tosha khana case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div