Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ کنٹریز‘ لسٹ سے نکال دیا، وزیر خارجہ

ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے یہ اقدام اٹھایا۔
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 10:07am
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (فوٹو:روئٹرز، فائل)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (فوٹو:روئٹرز، فائل)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف پاکستان کی جانب سے کیے گئے موثر اقدامات کے اعتراف میں برطانیہ نے پاکستان کو ”ہائی رسک تھرڈ کنٹریز“ کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ”کچھ اچھی خبر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ کنٹریز‘ کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔“

اس سے قبل، اپریل 2021 میں برطانیہ کی حکومت نے پاکستان کو غیر تسلی بخش منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے کنٹرول والے ناپسندیدہ 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

برطانیہ کی حکومت کے مطابق، اس زمرے میں شامل ممالک کمزور ٹیکس کنٹرول اور دہشتگردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ پر چیک اینڈ بیلنس کی کمی کی وجہ سے خطرہ ہیں۔

تاہم، گذشتہ ماہ ایف اے ٹی ایف نے بالآخر چار سال بعد پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا۔

پاکستان

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan Foreign Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div