Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سکیورٹی گارڈ نے 8 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ملزم بچے کی لاش جیکسن تھانے کی حدود میں پھینک کر فرار
شائع 13 نومبر 2022 06:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سکیورٹی گارڈ نے آٹھ سالہ بچے کو گزشتہ رات فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول بچے کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچہ ہوٹل کے باہر بھیک مانگ رہا تھا کہ سکیورٹی گارڈ نے اسے منع کیا، بچے نے بات نہ سنی تو گارڈ نے اسے گولی ماردی۔

ملزم بچے کی لاش جیکسن تھانے کی حدود میں پھینک کر فرار ہوگیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

مقتول بچے کی والدہ نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقتول بچے کی والدہ نے کہا کہ عمر اپنے چوٹے بھائی کے ساتھ ہوٹل کے باہر چیز بیچ رہا تھا، بچے کو اس کے چھوٹے بھائی کے سامنے گولی ماری گئی، بچے کا تعلق بگٹی قبیلے سے تھا۔

ملزم نے بچے کو گولی ماری اور لاش کچڑا کنڈی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

مقتول کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حکومت وقت، عدلیہ اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ انصاف دیا جائے۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ریسٹورنٹ مالکان کے بیانات قلم بند کرکے ملزم کا ڈیٹا حاصل کیا اور گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

karachi

firing incident

Child Killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div