Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نئے اور پرانے بلیو ٹک کی تصدیق میں فرق

صارفین پریشان ہیں کہ اصل تصدیق شدہ اور ادائیگی کے بعد ویریفکیشن حاصل کرنے والے اکاؤنٹ میں فرق کیسے معلوم ہو
شائع 12 نومبر 2022 10:39pm

ٹوئٹر نے اپنی نئی ”بلیو سبسکرپشن سروس“ 7.99 ڈالرز ماہانہ فیس کے عوض شروع کر دی ہے جس کے تحت سبسکرائبرز کو رپلائز اور سرچز میں ترجیح اور غیر سبسکرائبرز کے مقابلے میں 50 فیصد کم اشتہارات جیسی خصوصیات دی جائیں گی۔

بلیو سبسکرائبرز کو نیلے رنگ کا چیک مارک بھی ملتا ہے جو پہلے ایک توثیقی عمل کے بعد فعال، قابل ذکر اور عوامی مفاد کے مستند اکاؤنٹس کو فراہم کیا گیا تھا۔

تمام بلیو سبسکرائبرز کے بلیو ٹک کی تصدیق (ویری فکیشن) حاصل کرنے کے بعد لوگوں کے لیے یہ جاننا مشکل ہو جائے گا کہ وہ جس اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہیں وہ عوامی مفاد کے کسی فرد کا مستند اکاؤنٹ ہے یا کسی ایسے شخص کا جس نے اس کے لیے ادائیگی کی ہے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واضح طور پر اس بات کا ذکر کر رہا ہے کہ اکاؤنٹ کو بلیو ٹک کیسے ملا۔

جب آپ ”بلیو چیک مارک“ پر کلک یا ٹیپ کریں گے تو نئی بلیو سبسکرپشن سروس کے شروع ہونے سے پہلے جن اکاؤنٹس میں پہلے سے ہی بلیو ٹک کی تصدیق ہو چکی ہوگی ان میں ایک پیغام ہوگا کہ، ”یہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے کیونکہ یہ حکومت، خبروں، تفریح، یا کسی اور نامزد زمرے میں قابل ذکر ہے“۔

جن اکاؤنٹس کو 7.99 ڈالرز کی ادائیگی کے بعد نیلے رنگ کا نشان ملا ہوگا وہ ایک پیغام دکھائے گا کہ ”یہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے کیونکہ اس نے ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کیا ہے۔“

نئے ”بلیو“ کو متعارف کرانے کے فوراً بعد، ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ وہ نقالی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے تصدیق شدہ اکاؤنٹس پر ”ڈسپلے نیم“ کی تبدیلیوں کو عارضی طور پر محدود کر رہا ہے۔

ٹویٹر بلیو ویری فکیشن بگ

دی ورج کے سینئیر ایڈیٹر ٹام وارن کی ایک ٹویٹ کے مطابق، ٹوئٹر بلیو کی تصدیق میں ایک بگ ہے جو کبھی کبھی آپ کو دکھاتا ہے کہ کوئی اکاؤنٹ میراثی تصدیق شدہ ہے، حالانکہ وہ اصل میں ٹوئٹر بلیو کا تصدیق شدہ ہوتا ہے۔ نئی بلیو سبسکرپشن سروس ابھی تک منتخب ممالک میں آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

Twitter Blue

twitter account verification

Twitter Subscription

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div