Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

عمران خان کی پرائیویٹ زندگی سے متعلق الزام پر نااہلی مانگی گئی، عدالت
شائع 10 نومبر 2022 02:34pm
عمران خان (فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر)
عمران خان (فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو نامزدگی فارم میں ظاہر نہ کرنے پر بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے عمران خان نااہلی کیس مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی پرائیویٹ زندگی سے متعلق الزام پر نااہلی مانگی گئی، اس کیس میں ایک بچی کے بنیادی حقوق کا مسئلہ بھی جڑا ہے، عدالتی اختیار استعمال کرنے سے مبینہ بچی کے حقوق متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان پانچ حلقوں سے 2018 میں منتخب ہوئے تھے، ان کی نجی زندگی سے متعلق تحقیقات عوامی مفاد میں نہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے 21جنوری 2019 کو عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی۔ شہری نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

imran khan

Islamabad High Court

disqualify case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div