Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

’جس دن تعیناتی ہوئی مارچ ختم‘

عمران کی خواہشات پوری کرنا کسی کے بس میں نہیں، سعید غنی
شائع 09 نومبر 2022 10:16pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس لانگ مارچ کا مقصد عمران کی مرضی کی تعیناتی ہے، جس دن آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی مارچ ختم ہوجائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں میزبان عاصمہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران کی خواہشات پوری کرنا کسی کے بس میں نہیں، ان کا مقصد ہر چیز کو متنازع بنانا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کو زبردستی جتوایا گیا، این اے 239 سے عمران خان جیتے ہیں مگر انہوں نے 50 ہزار ووٹ لیے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ رجیم چینج کا پلان پاکستان کے خلاف تھا، لانگ مارچ کا مقصد امپورٹیڈ حکومت کو ہٹانا ہے۔

صداقت عباسی نے کہا کہ عمران خان مرضی کی ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کررہے تھے مگرناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 10 نومبر کو پنڈی پہچنا چاہتے تھے، لیکن ان پر پلان کے تحت حملہ کیا گیا، اگر سیاسی نظام چلتا ہے تو عمران خان کا فائدہ ہے، جمہوری آدمی انتخابات کی طرف جاتا ہے، عمران خان جمہوریت کے ذریعے آیا ہے کسی جرنیل کے ذریعے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 14 پارٹیاں مل کر 14 ہزار ووٹ لیتی ہیں، عمران خان 30 ہزار ووٹ لیتا ہے۔

faisla aap ka

Saeed Ghani

Asma Shirazi

PTI long march 2022

Azadi March Nov9 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div