Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا فائنلسٹ کون؟ فیصلہ آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں ٹکرائیں گے
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2022 10:02am
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا پہلا فائنلسٹ کون؟ فیصلہ آج ہوگا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں مدمقابل ہوں گی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کے لئے شاہین اور کیویز آج پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آرہے ہیں۔

سڈنی میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے ہوگا۔

بہترین حریف سے مقابلے کے لئے گرین شرٹس نے حکمت عملی تیارکرلی، آج وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میں میدان میں اتریں گے۔

سیمی فائنل کے اہم ٹاکرے کے لئے پاکستان نے اپنے اسٹار کرکٹرز سے امیدیں لگا رکھی ہیں۔

بولنگ گرین شرٹس کا اہم ہتھیار ہے، ایک طرف شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف وار کریں گے تو دوسری طر ف لیگ اسپنر شاداب خان کیوی بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچانے کے لئے تیار ہیں۔

قومی ٹیم کا بیٹنگ میں محمد حارث اور افتخار احمد پر انحصارہوگا، وہی اوپننگ جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان دونوں سے پرستاروں کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں۔

دوسری جانب کیویزکی بولنگ بھی دم دار ہے، پاکستان کو ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی سے ہوشیار رہنا ہوگا، بیٹنگ میں فن ایلن، کون وے اور کپتان کین ولیمسن قومی ٹیم کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم بڑے میچز میں شاندار کم بیک کرتی ہے، نیوزی لینڈ خطرناک ٹیم ہے، ان کا بولنگ اٹیک تجربہ کار ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی پاکستان کو مضبوط اور خطرناک ٹیم قرار دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 6 بار ٹکراؤ ہوا، 4 فتوحات کے ساتھ گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ 2 میچ کیویز کے نام رہے۔

cricket

New Zealand

پاکستان

ICC

sydney

Australia

T20 World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div