Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وفاقی حکومت کا آئی جی کی خدمات واپس لینے سے انکار، پنجاب ہٹانے پر مصر

وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2022 09:02pm
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار (فوٹو:فائل)
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار (فوٹو:فائل)

وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

جبکہ وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کی کارکردگی پر اظہار اطمینان بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب تحریری مراسلہ موصول ہونے پر دفترجوائن کرینگے۔

واضح رہے کہ فیصل شاہکارنے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کسی عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔

وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی پرفامنس پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے، آئی جی پنجاب کی کارکردگی مایوس کن ہونے کی بنا پر وفاق میں خدمات واپس لی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد سانحے پر کاکردگی مایوس کن تھی، پنجاب حکومت نے 6 نومبر کو خدمات واپس لینے کیلئے وفاق کو خط لکھا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے خود بھی عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کررکھا ہے ، تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فیصل شاہکار کی خدمات واپس لے۔

Federal govt

IG Punjab

faisal shahkar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div