Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران خان اسپتال سے ڈسچارج، زمان پارک روانہ

راولپنڈی پہنچ کر مارچ کی قیادت کرنے کا علان
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 08:30pm
عمران خان کے اسپتال سے روانہ ہونے کا منظر (تصویر: اسکرین گریب)
عمران خان کے اسپتال سے روانہ ہونے کا منظر (تصویر: اسکرین گریب)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ زمان پارک روانہ ہوگئے ہیں۔

اسپتال کی جانب سے عمران خان کو ڈسچاج سرٹیفیکیٹ دوپہر 12 بجے ہی دے دیا گیا تھا، لیکن پارٹی اجلاس اور پریس کانفرنس کی وجہ سے وہ اب اسپتال سے روانہ ہوئے ہیں۔

لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے عمران خان کو گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے چار ٹکڑے لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو لگنے والی گولیوں پر شوکت خانم اسپتال کی وضاحت

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ پر پلاسٹر کردیا گیا ہے اور زخم بہتر ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں رُکا تھا اور وہ راولپنڈی پہنچ کر مارچ کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا حقیقی آزادی مارچ جاری رکھنے کا اعلان

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی کی لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بیان کی تصدیق کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مارچ دس سے چودہ دن میں راولپنڈی پہنچے گا اور وہاں سے اس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

imran khan

Shaukat Khanum Hospital

Discharge

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div