Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  
لائیو

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قومی ٹیم نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2022 12:44pm
فوٹو۔۔۔۔ آئی سی سی
فوٹو۔۔۔۔ آئی سی سی

پاکستان نے آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، قومی ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

جواب میں گرین شرٹس نے بنگلا دیش کا 128 رنزکا ہدف باآسانی حاصل کرلیا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے آغاز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کو پہلا نقصان 57 رنز پر اٹھانا پڑا، بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کے لئے 57 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم 25 رنز بناکر نسوم احمد کی گیند پر مستفیض الرحمان کو کیچ تھما بیٹھے۔

63 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی، محمد رضوان 32 رنز بناکر عبادت حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد محمد نواز اور محمد حارث نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور اسکور 92 رنز تک پہنچایا تو محمد نواز بھی اپنی وکٹ گنوابیٹھے، وہ 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

121 کے اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی، محمد حارث 31 رنز بناکر شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد حارث کے آؤٹ ہوتے ہی 126 رنز پر پاکستان کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا، افتخار احمد ایک رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ شان مسود 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، شکیب الحسن، شہادت حسین اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

گروپ ون سے نیوزی لینڈ اورانگلینڈ جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں کون کس سے کھیلے گا فیصلہ بھارت زمبابوے میچ کے بعد ہوگا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز نجم الحسین شنٹو اور لٹن ڈاس نے کیا، 21 رنز پر بنگال ٹائیگرز کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

لٹن ڈاس 10 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شان مسود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

21 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد نجم الحسین شنٹو اور سومیا سرکار نے دوسری وکٹ کے لئے 52 رنز کی شراکت قائم کی۔

بنگلہ دیش دوسری وکٹ 73 رنز پر گنوا بیٹھا، سومیا سرکار 20 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

73 کے اسکور پر ہی بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ بھی گر گئی، کپتان شکیب الحسن پہلی ہی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شنٹو نے نصف سنچری اسکور کی تو 91 رنز پر چوتھا نقصان اٹھانا پڑا، شنٹو 54 رنز بناکر افتخار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

بنگال ٹائیگرز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ 107 رنز پر گرگئی، پہلے شاہین شاہ آفریدی نے مصدق حسین کو بولڈ کردیا، انہوں نے 5 رنز بنائے، اس کے بعد نور الحسن صفر بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

109 پر بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ بھی گرگئی، شاہین شاہ آفریدی کی گیند تسکین ایک رن بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کو آٹھواں نقصان 126 رنز اٹھانا پڑا، نسوم احمد 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ عفیف حسین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی کامیاب بولر رہے انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے علاوہ شاداب خان نے 2 اور افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔

بنگلہ دیش نے پہلے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنائے۔

ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کے لئے ہم بہت پُر جوش ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ اعتماد بڑھاتی ہے، 2 شکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کر رہے ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اہم میچ کے لئے پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بنگلادیش کی ٹیم

بنگلہ دیشی ٹیم میں کپتان شکیب الحسن کے علاوہ نجم الحسن شنٹو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفیض الرحمان اور عبادت حسین شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے لئے تمام ’اگر مگر‘ ختم

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی دوسری شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اگر مگر کا شروع ہونے والا سلسلہ اب مکمل طور پر ختم ہو گیا۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب صرف بنگلا دیش کو ہرانا ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے لئے اگر مگر کا سلسلہ جنوبی افریقا کی اپ سیٹ شکست کے بعد ختم ہوا۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔

جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لئے بنگلادیش کو ہر حال میں شکست دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے سے شکست ہوئی تھی۔

cricket

پاکستان

ICC

Australia

T20 World Cup

Bangladesh

Adelaide

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div