Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ہم خیبر پختونخوا کی سرزمین پر امن چاہتے ہیں: ایمل ولی

عمران خان کے آزادی مارچ کا مقصد ذاتی مفادات ہیں، ایمل ولی
شائع 05 نومبر 2022 09:48am
ایمل ولی خان (فوٹو:فائل)
ایمل ولی خان (فوٹو:فائل)

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی کا کہنا ہے کہ امن مارچ صوبے میں امن اور عدم تشدد کیلئے ہے۔

اے این پی زیر اہتمام صوابی میں پشتون امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ ہر مکتب فکر کے لوگ امن جلسے میں شریک ہیں۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آزادی مارچ کا مقصد ذاتی مفادات ہیں، امن تحریک چلانے کے لیے پختون قوم تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوروں کو پہچان چکے ہیں، ہم خیبر پختونخوا کی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔

اس سے قبل، پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے امن مارچ کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے سمر بلور نے آج نیوز کو بتایا کہ ایک بار پھر شہریوں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں، جبکہ دہشتگردی کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے لوگوں نے خودساختہ طور پر دھرنے اور مظاہرے کیے ہیں۔

مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ امن مارچ کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھانہ ہے، ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

اے این پی کی طرف سے صوابی انٹرچینج کے مقام پر ہونیوالی امن مارچ کا مقصد صوبے میں امن کی آواز بلند کرنا ہے۔

peshawar

ANP

Aimal wali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div