Aaj News

’پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے استعیفیٰ کا مطالبہ نہیں بنتا‘

حکومت شفاف تحقیقات کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی، کائرہ
شائع 04 نومبر 2022 05:41pm
<p>اسلام آباد: قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب</p>

اسلام آباد: قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے استعیفیٰ کا مطالبہ نہیں بنتا، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں توسامنے لائے جائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حملہ آور موقعے پر پکڑا گیا، کل سے الزام تراشی کا سلسلہ فوری طور پر شروع ہوگیا اور حکومت کی طرف انگلیاں اٹھائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور اپنی مذموم حرکت میں کامیاب نہیں ہوئے، حکومت شفاف تحقیقات کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حفاظت کے لیے پنجاب اور کے پی پولیس اہلکار بھی تعنیات ہیں، پنجاب کی انتظامیہ سے استعیفیٰ کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔

عمران خان پر حملے کے بعد اسد عمر نے اپنے ویڈیو بیان میں تین احباب کے نام لیے اور ان کے اوپر چارج شیٹ شروع کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ملزم یہ ہیں ہم ان کیخلاف مقدمہ درج کرانے جا رہے ہیں۔

Federal govt

پاکستان

Qamar Zaman Kaira

Comments are closed on this story.

Abdul Majid Nov 04, 2022 07:16pm
آپ بولیں جن کے نام اعظم سواتی صاحب نے لیئے ھیں۔ کیوں انکوائری نہیں کراتے ۔ کیوں خاموشی ھے . دودھ کا دودھ پانی کا پانی ھونا چاھئے ۔ خدارا پاکستان میں عدل و انصاف کا نظام قائم کریں۔ سب ٹھیک ھو جائے گا ۔ عوام تنگ ھے ۔ اس نظام نے عوام کو ڈلیور نہیں کیا ۔
thumb_up Recommend
مقبول ترین