Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مالی بے ضابطگی پر محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

ہر تین ماہ بعد فنانشل مینجمنٹ اور مالی امور کا جائزہ لیا جائے گا
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 11:37am
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، تصویر: انٹرنیٹ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، تصویر: انٹرنیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے فنانشل مینجمنٹ ایکٹ سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ سرکاری اخراجات کے شفاف استعمال کیلئے فنانشل مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے، مالی بے ضابطگی پر سرکاری محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے ذریعے محکموں کے مالی امور کو مزید شفاف بنایا جائے گا، اخراجات اور وصولیوں میں توازن سے معاشی امور میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی مالی پرفارمنس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے گی اور ہر تین ماہ بعد فنانشل مینجمنٹ اور مالی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ محکموں کے مالیاتی امور کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی اور مالی بے ضابطگی پر سرکاری محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا-

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div