Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

سکیورٹی فورسز کا کمان پاس میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، آئی ایس پی آر
شائع 31 اکتوبر 2022 10:34pm
ممکنہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ فوٹو — فائل
ممکنہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ فوٹو — فائل

سکیورٹی فورسز نے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں شاہرگ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے مشتبہ مقام کے قریب ہیلی کاپٹر کے ذریعے رسائی حاصل کی اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کردیئے، اس دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جب کہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت آئی ای ڈیز برآمد کر لی گئیں اور علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

ISPR

بلوچستان

terrorist killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div