Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا مرحومہ رپورٹر کی بیٹی و شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

آپ کی والدہ کو واپس نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے، پرویز الٰہی
شائع 31 اکتوبر 2022 05:51pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی مرحومہ صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ سے ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعلیٰ پنجاب کی مرحومہ صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ سے ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو سرکاری ملازمت دینے کاعلان کردیا۔

پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی لانگ کے دوران عمران خان کے کنٹینر تلے آکر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے اہلِ خانہ سمیت قریبی سہیلی سے ملاقات کی اور مرحومہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا اور انہیں سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ پرویز الٰہی کا صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو بھی سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا صدف نعیم کی بیٹی سے کہنا تھا کہ ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ کی ناگہانی وفات پر شدید رنج وغم ہوا، غم کی گھڑی میں اہل خانہ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، صدف انتہائی محنتی اور پروفیشنل صحافی تھیں جن کی شعبہ صحافت میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Sadaf Naeem

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div