Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

بھارت میں پُل گرنے سے ہلاکتیں 132 ہوگئیں

ریاست گجرات میں سسپنشن پُل پر تقریباً 400 لوگ موجود تھے
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 08:46am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست گجرات کے موربی ضلع میں اتوار کی شام پل ٹوٹنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔۔

گجرات میں بہتی مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا۔ اس وقت پُل پر تقریباً 400 لوگ موجود تھے۔

پیر کی صبح تک حکام نے 132 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ متعدد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

مچھو ندی پر بنا یہ سسپنشن برج کافی پرانا تھا اور اسے ہیریٹیج (تاریخی) پُلوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

یہ پل مرمت کیلئے تقریباً سات مہینوں تک بند تھا اور دیوالی کے بعد گجراتی نئے سال پر ہی مرمت کے بعد اس کو دوبارہ دو دن پہلے ہیکھولا گیا تھا۔

حادثے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور دیگر افسران سے موروبی میں پیش آئے حادثے کے سلسلہ میں بات کی۔

”انہوں نے بچاؤ مہم کیلئے ٹیموں کو فوراً اکٹھا کرنے، صورتِ حال کی باریکی سے لگاتار نگرانی اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد دینے کی ہدایت کی ہے۔“

حادثے کے حوالے سے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بھی ٹویٹ میں لکھا، ”موروبی میں سسپینشن برج گرنے کے واقعہ سے دکھی ہوں، بچاؤ اور راحت کے کام چل رہے ہیں، زخمیوں کے فوراً علاج کیلئے ضروری ہدایات دے دی ہیں۔ میں اس واقعے پر ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں۔“

india

Gujrat

Morbi

Bridge Collapse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div