Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے: عمر چیمہ

لانگ مارچ کے شرکاء محب وطن اور قانون کی پاسداری کرنے والے پاکستانی ہیں
شائع 29 اکتوبر 2022 08:49pm
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ۔ فوٹو — فائل
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ۔ فوٹو — فائل

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس میں اشتعال انگیز بیانات دے کر اپنے خوف کا اظہار کر رہی ہے۔

ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ دوسرے روز بھی اپنی منزل کی طرف پرامن طریقے سے رواں دواں رہا، مارچ کے شرکاء محب وطن اور قانون کی پاسداری کرنے والے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال برقرار ہے اور تاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی رپورٹ نہیں ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہوس میں اشتعال انگیز بیانات دے کر اپنے خوف کا اظہار کر رہی ہے، وفاقی وزراء سیاسی و معاشی عدم استحکام کے خاتمے کی بجائے شر انگیز بیانات سے تشدد کے جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔

مشیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا واحد حل نئے عام انتخابات ہیں۔

punjab

Umar Sarfraz Cheema

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div