Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو لانگ مارچ سے متعلق خط لکھ دیا

صوبے مارچ کے دوران قانون کے مطابق عملدرآمد کریں، وزارت داخلہ
شائع 28 اکتوبر 2022 12:05am

وزارت داخلہ نے ملک کی صوبائی حکومتوں کو لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اپنے خط میں وزارت داخلہ نے لکھا کہ کسی کو وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 148 ون کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے جب کہ آرٹیکل 149 فور کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات بھی دے سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کا خط میں کہنا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین اور آئین کے تحت فرائض سر انجام دینے کے تابع ہیں، لہٰذا کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 28 اکتوبر کو لاہور سے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، صوبے مارچ کے دوران قانون کے مطابق عملدرآمد کریں۔

interior ministry

Letter

PTI long march 2022

provincial govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div