Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

28 اکتوبر مقبوضہ کشمیر کیلئے سیاہ دن ہے: قمر زمان کائرہ

کشمیر کا مقدمہ صرف مسلمانوں کا نہیں، انسانیت کا مقدمہ ہے، کائرہ
شائع 26 اکتوبر 2022 06:22pm
PPP Leader Qamar Zaman Kaira Press Conference | Aaj News

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر مقبوضہ کشمیر کیلئے سیاہ دن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ صرف مسلمانوں کا نہیں، انسانیت کا مقدمہ ہے، کشمیر پاکستان کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے آئین میں ترامیم کر کے کشمیریوں کی اکثریت کم کی جارہی ہے، پاکستان میں موجود کشمیری قیادت کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا ایشو اجاگر کیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کئی ممالک میں جا کر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔

Indian occupied Kashmir

اسلام آباد

Qamar Zaman Kaira

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div