Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور: گذشتہ روز لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش برآمد ہوگئی، پولیس

بچے کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں، پولیس
شائع 26 اکتوبر 2022 05:13pm
لاہور میپ (بشکریہ گوگل)
لاہور میپ (بشکریہ گوگل)

لاہور میں گذشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے والے پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے راوی روڈ ٹرین ٹریک کے قریب سے آج بچے کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں، تاہم موت کا تعین فرانزک رپورٹ کی روشنی میں ہوگا اور وقوعہ کی مختلف پہلووں پر تفتیش کی جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پانچ سالہ ایان گذشتہ روز تھانہ بادامی باغ کی حدود سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد بچے کے والد محمد ارشد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

lahore

punjab

police

young boy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div