Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر جاری کردیے: وزیر خزانہ

رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جاری کردی گئی۔
شائع 26 اکتوبر 2022 03:16pm
وزیر خزانہ اسحاق ڈار (فوٹو:فائل)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار (فوٹو:فائل)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر جاری ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔

اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بڑھے گی، جو گذشتہ مہینوں میں مزید خراب ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 اکتوبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 7.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.65 بلین ڈالر تھے، جس سے ملک کے کل ذخائر کی پوزیشن 13.25 بلین ڈالر ہو گئی۔

Ishaq Dar

Federal govt

Finance minister

Asian Development Bank

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div