Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تحریک انصاف نے لاہور سے لانگ مارچ کے روٹ کا اعلان کردیا

لانگ مارچ کا پہلا پڑاو آزادی چوک پر ہوگا
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 10:37am
پی ٹی آئی لانگ مارچ
پی ٹی آئی لانگ مارچ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور سے لانگ مارچ کے روٹ کا اعلان کردیا، لانگ مارچ کا پہلا پڑاو آزادی چوک پر ہوگا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے روٹ کے مطابق لانگ مارچ دن 11 بجے لبرٹی چوک سے روانہ ہوکر دوپہر 12 بجے اچھرہ اور 2 بجے ایم اے او کالج پہنچے گا جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی، 4 بجے لانگ مارچ داتا دربار اور 5 بجے آزادی چوک پہنچے گا، جہاں پہلا پڑاؤ ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا جمعے سے لانگ مارچ کرنے کا اعلان

لانگ کے تمام استقبالیہ کیمپوں پر لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر مارچ کا استقبال کریں گے۔

شفقت محمود، مراد راس اور حاجی فیاض لبرٹی چوک پر استقبالیہ کیمپ لگائیں گے جبکہ میاں محمود الرشید اچھرہ اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال مزنگ میں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے ۔

اس کے علاوہ بیرسٹر حماد اظہر ایم او کالج ڈاکٹر یاسمین راشد جنرل پوسٹ آفس، اصغر گجر داتا دربار جبکہ پہلے دن کے آخری پڑاؤ آزادی چوک پر ابرار الحق، مہر واجد، یاسر گیلانی اور آصف بھنڈر استقبالیہ کیمپ لگائیں گے۔

مارچ کے دوسرے روز آزادی چوک کے بعد لانگ مارچ شاہدرہ کے راستے آسلام آباد کی جانب روانہ ہوجائے گا۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لانگ مارچ کا آغازلاہور سے صبح 11 بجے لبرٹی چوک سے ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے ہمارے خلاف 2 مارچ کیے، بلاول نے بھی ایک مارچ کیا، مریم نواز نے بھی لانگ مارچ کیا جو گوجر خان میں ہی رہ گیا تھا، اس وقت تو کسی کو خیال نہیں آیا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ہم نے لانگ مارچ پہلے شروع کردینا تھا، 25 مئی کو ہمارے پرامن احتجاج پر تشدد کیا گیا، 25 مئی کو صرف ملک کی خاطر لانگ مارچ کال آف کیا۔

imran khan

lahore

pti long march

route

politics Oct 26

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div