Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

دیوالی پر وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کی ہندو برادری کو مبارکباد

دنیا بھرمیں آج ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے
شائع 24 اکتوبر 2022 12:57pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منارہی ہے جس پر وزیراعظم اور دیگر وزارء کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو مبارک ہو، جبکہ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن دنیا میں امن، خوشی اور ہم آہنگی لائے۔

پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا تہوار معاشرے میں برائی پراچھائی کی فتح کی علامت ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کی بھی نمائندہ جماعت ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روشنیوں کا تہوار بہت بہت مبارک ہو۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے، جبکہ صوبہ سندھ میں طِب، تجارت ،سول سروس اور دیگر شعبوں میں ہندو برادری کا اہم کردار ہے۔

Shehbaz Sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Diwali

hindu community

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div