Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پیناڈول ”سونے کے بھاؤ“ بکنے لگی

ہر فارمیسی اپنی مرضی کی قیمت پر پیناڈول بیچ رہی ہے۔۔۔
شائع 23 اکتوبر 2022 06:13pm
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی

ایک جانب ملک بھر میں ملیریا، ڈینگی اور بخار کی مختلف اقسام کے مریض دن بدن بڑھتے جارہے ہیں تو دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے ان حالات میں مریضوں پر قہر ڈھا دیا ہے۔

ملک بھر میں بخار کی دوا نایاب ہوچکی ہے، ادویات ساز کمپنی کی جانب سے پیداوار بند ہونے کے بعد مارکیٹ میں پیناڈول بلیک میں فروخت ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیداوار بند ہونے کے بعد پیناڈول، پیراسیٹامول کے متبادل

مختلف شہروں میں پیناڈول بلیک میں فروخت ہورہی ہے، ہر فارمیسی اپنی مرضی کی قیمت پر پیناڈول بیچ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پیناڈول کی قلت ہوگئی

پیناڈول کی دس گولیوں کا پتہ ستر سے سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں پیناڈول گولی کا ایک پتہ 70، کوئٹہ میں 100 جبکہ کراچی میں 120 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درد اور بخار کی دوا پیناڈول کی پیدوار بند

جن اسٹورز پر دوا دستیاب ہے وہاں محدود تعداد میں صارفین کو گولیاں فراہم کی جارہی ہیں۔

لاہور اور پشاور میں پیناڈول کہیں دستیاب نہیں، مریض کال پول استعمال کرنے پرمجبور ہیں، جبکہ کوئٹہ میں دس گولیوں والی فیبرول 118 روپے میں دستیاب ہے۔

Panadol Shortage

Glaxo Smith Klein (GSK)

Panadol Price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div