Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا

انسداد سموگ مہم کے تحت انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ جاری ہے
شائع 22 اکتوبر 2022 11:02am
تصویر: بشکریہ کلین آل ڈاٹ پی کے
تصویر: بشکریہ کلین آل ڈاٹ پی کے

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا ہے۔

ترجمان محکمہ تحفظ ماحول کا کہنا ہے کہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، جبکہ ٹاؤن ہال، مال روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 111 رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق سول سیکرٹریٹ، اسلام پورہ میں ہوا کا معیار 141 اے کیو آئی ریکارڈ کیا اور ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں ائیر کوالٹی انڈیکس 100 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کرول گھاٹی، چائنہ سکیم پر اے کیو آئی 119 رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں انسداد سموگ مہم کے تحت انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل شالیمار اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ 5 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ 6 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 2 اینٹوں کے بھٹوں اور2 انڈسٹریل یونٹس پر02 لاکھ 70 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایم ایس وکی فاؤنڈری، ایم ایس سپر اسٹیل مل، ماشاءاللہ نعیم سٹیل، حسنین عطاری اسٹیل، ایم ایس طارق اسٹیل، ماروہ اسٹیل مل، ماشاءاللہ نعیم /ندیم اسٹیل مل، الرحیم انڈسٹری اسٹیل مل، لکی اسٹیل مل کے خلاف مقدمہ کا اندراج اور سیل کردیا گیا۔

اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کوغیر معیاری فیول/ کاربن / ربڑ کے استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔

Punjab Govt

smog emergency

lahore air quality

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div