Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

دودھ قیمت بڑھانے پر دکانداروں کیخلاف کارروائی کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کر رہے ہیں، صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 04:14pm
Action is being taken against the sellers of expensive milk: Sharjeel Inam Memon | Aaj News

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں دودھ کی ازخود قیمت بڑھانے پر دودھ فروشوں کیخلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دودھ مہنگا بیچنے والے 35 دکانوں کو سیل کر کے 17 دکانداروں کو گرفتار کرکے 12 لاکھ 35 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے سستا آٹا سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے، سستے آٹے کی تقسیم کیلئے 700 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت 70 ارب روپے تقسیم کیے ہیں۔

karachi

Sindh government

Sharjeel Memon

Milk Price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div