Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ناگن چورنگی قتل و ڈکیتی واقعہ: ’ساڑھے 3 لاکھ عوام نے نہیں ملزمان نے لوٹے‘

مدعی مقدمہ نے اصل واقعہ بیان کردیا۔۔۔
شائع 19 اکتوبر 2022 03:28pm
علامتی تصویر بزریعہ ایچ ٹی
علامتی تصویر بزریعہ ایچ ٹی

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ڈکیتی کے دوران شہری کی ہلاکت کا مقدمہ گبول ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 172/2022 مقتول کے خالہ زاد بھائی محمد احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ محمد احمد نے گاؤں سے دس لاکھ روپے منگوائے تھے، ہم ناگن چورنگی کے قریب بینک سے رقم نکالنے گئے تھے۔

مدعی نے بتایا کہ میں موٹرسائیکل چلا رہا تھا، جبکہ بینک سے نکالی گئی رقم محمد حنیف نے کپڑے کے رومال میں رکھی تھی۔

درج مقدمے کے متن میں درج تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ بفرزون کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ہماری بائیک کی چابی نکالنے کی کوشش کی، چابی نہ نکلی تو ایک ملزم نے فائرنگ کی جس پر میں نے موٹر سائیکل آہستہ کی۔

مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے دائیں جانب آکر ہماری موٹر سائیکل کو لات ماری، میں فٹ پاتھ کے اوپر گرا جبکہ محمد حنیف کا سر فٹ پاتھ پر لگا، محمد حنیف کے رومال سے ساڑھے تین لاکھ روپے نکل کر سڑک پر گرے، ملزمان وہ رقم لے کر چلے گئے، بقیہ رقم رومال میں ہی تھی میں نے رومال سنبھالا، اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔

مدعی محمد احمد نے بتایا کہ ہم اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے حنیف کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول حنیف کے اہلِ خانہ تدفین کیلئے جسد خاکی آباٸی علاقے بالا کوٹ لے گئے ہیں۔

Karachi Street Crimes

Nagan Chowrangi

Murder and Robbery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div