Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر تشدد کے الزامات مسترد کردئے

قانونی حراست کے دوران جسمانی تشدد کا الزام قابلِ مذمت ہے، ترجمان ایف آئی اے
شائع 18 اکتوبر 2022 08:18pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کے الزامات مسترد کردئے۔

ایف آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گرفتاری کے وقت یا حراست کے دوران کوئی تشدد نہیں کیا گیا، قانونی حراست کے دوران جسمانی تشدد کا الزام قابلِ مذمت ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے پورے کر کے اعظم سواتی کے گھر چھاپا مارا گیا، میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو طبی لحاظ سے فٹ قرار دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی عمل کے دوران سینیٹر کے وقار اور تقدس کو یقینی بنایا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر اعظم سواتی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے، جس میں ان سے معاملے پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

FIA

Azam Khan Swati

politics Oct 18

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div