Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے، کور کمانڈرز کانفرنس

شرکاء کا مضبوط نیو کلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار
شائع 18 اکتوبر 2022 03:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے، مربوط جوہری سیکیورٹی کا نظام موجود ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 252ویں کور کمانڈرزکانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ۔

کانفرنس میں شرکاء نے ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔

فورم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال سمیت ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں پاک فوج کی سول انتظامیہ کو مدد سے آگاہ کیا گیا۔

فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے پاکستان کی مضبوط نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر اور ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بطور ایک ذمہ دار ایٹمی ہتھیار رکھنے والی ریاست کے طور پر پاکستان نے اپنے جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں جو کہ مکمل طور پر بین الاقوامی بہترین طریقوں کے برابر ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے سیلاب سے نجات کے فرائض کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

rawalpindi

ISPR

COAS

GHQ

General Qamar Javed Bajwa

core commander conference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div