Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

لاہورکے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوگیا
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2022 10:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہورکے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا، ڈولفن اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گاؤں ڈیرہ چال پہنچا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اہلکار پر فائرنگ کردی۔

واقعے میں ڈولفن اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد جائے وقوعہ پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے دیرینہ دشمنی اور ڈکیتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں ، سی سی پی او کا افسوس کا اظہار

دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ڈیفنس میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سی سی پی اور نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ڈولفن فورس کے اہلکار قاسم کے شہید ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے شہید اہلکار قاسم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔

lahore

ccpo lahore

ghulam mehmood dogar

defance

dolphin force

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div