Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب میں ڈینگی بے قابو، 100 سے ذائد کیسز رپورٹ ہوئے

رواں سال کے دوران پنجاب سے 11,245 مریض رپورٹ ہوئے
شائع 17 اکتوبر 2022 09:57am
رواں سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے 13 اموات رپورٹ ہوئیں اے ایف پی: تصویر
رواں سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے 13 اموات رپورٹ ہوئیں اے ایف پی: تصویر

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 159 نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کی ڈینگی پرقابو پانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز میں 50 کا تعلق لاہور سے ہے

اس کے علاوہ گوجرانولہ 38، راولپنڈی سے 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملتان 11، فیصل آباد 5، اوکاڑہ اور ساہیوال سے 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور سے 2، 2 کیسز سامنے آئے اور پاکپتن، لیہ، بھکر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، قصور سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

رواں سال کے دوران پنجاب سے 11,245 مریض رپورٹ ہوئے اور 13 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے1077 مریض داخل ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 361 مریض زیر علاج ہیں اور 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 2,690 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔

لاہور میں 1,754 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا، سیکرٹری صحت پنجاب

cm punjab

punjab

dengue

dengue virus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div