Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

رانا ثنااللہ کو حلقہ بدر کرنے کی سفارش

سی پی او کو خط لکھ دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2022 04:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے رانا ثناءاللہ کی میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا، ڈی ایم او فیصل آباد نے رانا ثنا اللہ کو حلقہ بدر کرنے کیلئے سی پی او کو خط لکھ دیا۔

سی پی او کو لکھے گئے خط میں ڈی ایم او فیصل آباد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں میڈیا ٹاک کی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ راناثنااللہ کو فوری طور پر حلقہ بدر کیا جائے۔

اس سے قبل، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کو نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں رانا ثنا اللہ کو آج وضاحت کیلئے پیش ہونے کا کہا گیا ہے، رانا ثناء اللہ کو گھر گھر جا کر عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر طلب کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ڈپٹی کشمنر اور سی پی او فیصل آباد کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ پبلک آفس ہولڈرز کو فوری طور پر انتخابی حلقے کی حدود سے باہر نکالا جائے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک کسی پبلک آفس ہولڈر کو حلقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، اگر کسی سرکاری ملازم نے پبلک آفس ہولڈرز کی حلقے میں داخل ہونے میں مدد کی تو انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

عابد شیر علی این اے 108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔

pti

PMLN

imran khan

abid sher ali

by-election

bye election2 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div