Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پورے ملک میں بجلی کا نظام بحال ہے: خرم دستگیر

بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔
شائع 15 اکتوبر 2022 11:58am
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فوٹو:اے پی پی)
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فوٹو:اے پی پی)

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کا نظام بحال ہے، جو تعطل آیا تھا اس کو مکمل طور پر دور کردیا گیا ہے۔

گوجرانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے، انکوائری رپورٹ پیر تک موصول ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے جنوبی حصے میں بریک ڈاؤن ہوا، ملک کے شمالی حصے کو بلیک آؤٹ سے بچالیا گیا۔

اس سے قبل، وزارت توانائی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح شروع ہونے والے پاور بریک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں بجلی کانظام بحال کردیا گیا ہے۔ تاہم بلوچستان کے 27 اضلاع جمعہ کی صبح تک بجلی سے محروم تھے۔

دیگر علاقوں میں بجلی کی بحالی سے قبل بحران سنٹرل پنجاب بھی پہنچ گیا۔ لیسکو کا سسٹم ٹرپ کرنا شروع ہو گیا اور گرڈ فریکوینسی تشویشناک حد تک نیچے چلی گئی۔

وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کی ترسیل بحال ہونے کا اعلان جمعرات کی شب کیا۔ اس سے قبل وزیر توانائی خرم دستگیر نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی جمعرات کی شام 8 بجے تک بحال کردی جائے گی۔

Federal Minister

Khurram Dastgir Khan

Power Break Down

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div