Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسموگ روک تھام کیس :4اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز توہین عدالت کی کارروائی کیلئے طلب

عدالت غیر ذمہ داری کے مرتکب ڈپٹی کمشنرز کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے گی
شائع 14 اکتوبر 2022 11:59am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام نہ کرنے کے خلاف کیس میں 4اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے عدالتی حکم پر متعلقہ ڈی سی عمل نہیں کر رہے، 4اضلاع میں صورتحال زیادہ خراب ہے۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت غیر ذمہ داری کے مرتکب ڈپٹی کمشنرز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اسموگ کی روک تھام کے لئے اسکولوں میں بسیں چلائی جائیں، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے طلباء کو انٹرن شپ پروگرام کرائے جائیں، ہیٹ ویو سے بچاؤ کے اقدمات نہ کئے گئے تو ہمارے شہر خطرے میں ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

punjab

Gujranwala

Lahore High Court

Okara

smog

deputy commisoner

kasur

hafiz abad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div