Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سعودی حکام نےعمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

نئی سروس سے معذوروں اور معمر زائرین مستفید ہوسکیں گے
شائع 14 اکتوبر 2022 10:39am
تصویر: ڈریم ٹائمز
تصویر: ڈریم ٹائمز

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذوروں اور معمر زائرین کے لیے لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کردی۔

حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے مطابق لوکوموٹیو فائبر گلاس سے تیار کی جانے والی جدید گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک وقت میں 7 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔

گاڑی میں تنگ مقامات پر 360 ڈگری سے مڑنے کی صلاحیت ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں زائرین کو لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Saudia Arabia

مشرق وسطیٰ

umrah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div