Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ سندھ کا نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی فنڈز روکنے کا فیصلہ

کوشش ہے اگلے ماہ تک نکاسی آب ہوجائے۔۔
شائع 13 اکتوبر 2022 02:43pm
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی صدارت کر رہے ہیں: اسکرین گریب: سی ایم ہاؤس سندھ ٹوئٹر
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی صدارت کر رہے ہیں: اسکرین گریب: سی ایم ہاؤس سندھ ٹوئٹر

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نئے مالی سال میں اے ڈی پی میں 1652 نئی اسکیمیں اور جاری ترقیاتی کی 2506 اسکیموں کے فندز روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈزفریز کر کے ان سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی اسکیموں کے علاوہ تمام فنڈزفریز کئے ہیں، نئی اسکیموں کے لیے فنڈز کا اجراء روک دیا تھا، روکی ہوئی اسکیموں سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اگلے ماہ تک نکاسی ہوجائے تاکہ کام شروع کریں، ہوسکتا ہے کہ نئی اسکیمیں دوبارہ منظوری کرکے ضروری کام مکمل کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ سیلابی علاقوں کی سڑکیں،سرکاری عمارتیں، اسپتالیں، اسکولوں کی مرمت بھی کرنی ہوگی، نکاسی آب کا نظام پورے صوبے میں اچھی پلاننگ سے کرنا ہوگا۔

karachi

Sindh government

sindh chief minister

Syed Murad Ali Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div