Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کو بینظیر سے موسوم کرنے کی قرارداد منظور

قرارداد پیپلزپارٹی رکن اسمبلی نے پیش کی
شائع 13 اکتوبر 2022 03:45pm
اسلام آباد ایئرپورٹ، تصویر: ای ایس سی ای سی ڈاٹ کام
اسلام آباد ایئرپورٹ، تصویر: ای ایس سی ای سی ڈاٹ کام

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام سے بحال کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن نواب زادہ افتخار خان نے قرارداد پیش کی، جس میں انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام تبدیل کرنے پر زور دیا۔

اسمبلی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بحال کرنے کی قرارداد منظورکرلی ہے۔

نواب زاد افتخارنے کہا کہ سابقہ حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا۔

اسلام آباد

islamabad airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div