Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

فارن فنڈنگ کیس: عمران خان نے جیل جانے پرآمادگی ظاہرکردی

حفاظتی ضمانت منظور ہونے سے قبل میڈیا سے غیررسمی بات چیت
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 03:09pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حفاظتی درخواست ضمانت منظورہونے سے قبل جیل جانے پر آمادگی ظاہرکی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے طلب کرنے پرعدالت پہنچنے والے چیئرمین پی ٹی آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ اگرضمانت کی درخواست مسترد ہوتی ہےتوکیاہوگا۔

جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ،”تو پھرکیا ہوتا ہے، جیل ہی جانا ہوگا۔“

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ فون ٹیپ کرنے اور ریلیز کرنے سے بڑا ایشو اور کیا ہوگا؟صدرمملکت عارف علوی نے بھی واضح کیا کہ سائفر آیا تھا،آڈیولیکس پرعدالت جا رہے ہیں۔

غیررسمی گفتگو کے دوران میڈیا نمائندے نے سوال کیا کہ سوات میں حالات خراب ہیں لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ڈھائی ماہ سے سوات نہیں جا رہے؟۔

مزید پڑھیے:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور

اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ بارڈرسیکیورٹی کےمعاملات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،صوبائی حکومت بہت عرصےسےکہتی رہی مگرکچھ نہیں ہوا۔

فارن فنڈنگ کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاطتی درخواست ضمانت دائرکرنے والے عمران خان کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نے اب سے کچھ دیرقبل طلب کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے تک عمران خان کوگرفتارنہ کیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کےتحت درج مقدمے میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

imran khan

foreign funding case

Islamabad High Court

politics Oct 12 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div