Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا دورہ دادو

وزیراعلی سندھ نے کہا ملالہ کے دورے کا مقصد سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہے
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 04:57pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئے دادو پہنچیں۔

ملالہ یوسف زئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی، ان کے ہمراہ وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو، وزیرتعلیم سردارشاہ بھی تھے۔

مزید پڑھیں: ملالہ کا کراچی کے گورنمنٹ کالج کا دورہ

وزیراعلی سندھ نے ملالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملالہ کا دورہ سندھ سے سیلاب کو عالمی سطح پر پزیرائی ملے گی۔

اس موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دادو کے سیلاب متاثرہ علاقے کھیر موری پہنچ کر سیلاب متاثرین کے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا، اس دوران ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ سیلاب سے بڑی تعداد میں تباہی ہوئی ہے، سب سے زیادہ خواتین اور بچے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیلاب نے حاملہ خواتین کو بھی شدید متاثر کیا ہے، سیلاب سے سندھ کو صحت کا بڑا مسئلہ درپیش ہے بڑی تعداد میں بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنی کی کوشش کروں گی، اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کے ساتھ وزير صحت سندھ عذرہ پیچوہو اور وزیر تعلیم سندھ سردار شاه بھی ساتھ تھے۔

Malala Yousufzai

Sindh floods

Dadu

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div