Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خواتین کومَحرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

عمرے کے حوالے سے کسی ملک کے لیے کوٹہ مقرر نہیں ہے، سعودی وزیر
شائع 12 اکتوبر 2022 09:13am
تصوری بشکریہ سعودی وزارت حج و عمرہ
تصوری بشکریہ سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی حکام کی جانب سے ایک اہم اقدام سامنے آیا ہے کہ خواتین کو مَحرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ کسی بھی ویزے پر آنے والے اطمینان اور سکون کے ساتھ عمرہ کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے مملکت آسکتی ہیں اورعمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی شہر آجاسکتے ہیں۔

عمرے سے متعلق انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے عمرہ زائرین کی تعداد متعین نہیں ہے، عمرے کے حوالے سے کسی ملک کے لیے کوٹہ مقرر نہیں ہے۔

ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام متعلقہ سرکاری ادارے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے ڈیجیٹل سسٹم لا رہے ہیں، عمرہ زائرین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو خوش آمدید کہنے کے لیے اقداماات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ نسک “ پلیٹ فارم کے اجرا کا مقصد حج، عمرہ و زیارت کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اب عمرہ ویزے اور پیکیج کا حصول 24 گھنٹے سے کم وقت کے اندر مکمل ہوجاتا ہے۔

Saudia Arabia

Women

umrah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div